
لندن ( اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےسو لہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، دونوں ٹیموں
کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریزآٹھ جولائی سے شروع ہو گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ایون مورگن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے ،جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سام بلنگز، سام کرن، ٹام کرن، لیام ڈاسن، جارج گارٹن، لیام لیونگسٹون، عادل راشد، جوروٹ، جیسن رائے، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔




































