
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریں گی۔
دورہ میں 2چار روزہ اور تین ون ڈےانٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم 21 اکتوبرکو سری لنکا پہنچےگی۔
پہلا 4روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو شروع ہوگا۔ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 10 نومبر سے ہوگا، سیریز کے باقی دو میچز 12 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔





































