
کراچی(رنگ نو رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ اوربزم ساتھی علاقہ سوسائٹیز کےتحت صلاح الدین کمال گراؤنڈ دھوراجی میں فٹ سال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں 13 حلقہ جات سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا،جس میں پی آئی بی کالونی، بہادرآباد،صلاح الدین،جمشید روڈ،لسبیلہ،پٹیل پاڑہ،طارق روڈ، روہیل کھنڈ،سوسائٹی،سندھی مسلم سوسائٹی، جہانگیرروڈ، لائنز یریا اورخداداد کالونی کی ٹیمیں شامل تھیں۔
ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنےوالی ٹیم رائل اٹیکرز کےکپتان کو مہمان خصوصی اورناظم علاقہ ارقم میمن نے ٹرافی اورنقد انعام دیا۔ جب کہ دوسرے نمبرپرآنے والی ٹیم پی آئی بی یونائیٹڈ کے کپتان سعد کوحمادالغنی نے ٹرافی اور نقد انعام دیا۔
ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی کی ٹرافی افنان قریشی نےسعود کو دی۔ جب کہ ہرمیچ کے بہترین پلئیرز فواد، موسیٰ مبشر، محب اللہ، علی مدنی، وائل، فائق،معتبر کو حلقہ سوسائٹی کےناظم محمد معوذ نے ٹرافیزدیں۔پروگرام آرگنائزرزمیں محمد صادق،بلال حسینی، حنزلہ، وقاص، زین، عبدل ولی شامل تھے۔





































