
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)آل پاکستان ڈاج بال ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سےکراچی میں شروع ہوگا۔گذشتہ روز سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن
کے جنرل سیکرٹری عابد نعیم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
ایونٹ میں ملک سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ 2 اکتوبر تک جاری رہے گا اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔





































