
لندن ( ویب ڈیسک) ایشین بریڈ مین ظہیر عباس علالت کےباعث لندن کے اسپتال میں داخل ،انہیں گردوں کا عارضہ لاحق ہے اور وہ
ڈائلیسز پر ہیں ۔
ظہیر عباس کے اہل خانہ نے ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں اور آکسیجن پر ہیں ۔انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔
اہل خانہ نے قوم سے ظہیر عباس کی صحت کی دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔




































