اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک):قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 3سے 7 اکتوبر تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں
شروع ہو گی، جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس شرکت کریں گے۔
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 10 ستمبر کو شام پانچ بجے کیا جائے گا۔
تمام الحاق شدہ یونٹوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آٹھ ستمبر کو یا اس سے پہلے اپنی شرکت کی تصدیق کریں۔ 8 ستمبر کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی شرکت کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔