اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان
کر دیا گیاہے ۔پاکستان واپڈا چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ چ
یمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عوج ظہور کے مطابق پول رانڈ کے تحت پانچ روزہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقادکے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
پول اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول بی میں پاکستان آرمی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ عوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 3اکتوبر سے 8اکتوبر تک کھیلی جانیوالی چیمپئن شپ میں روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے ۔
تین اکتوبر سے شروع ہونیوالی چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں کے مابین کھیلا جاے گا جبکہ پہلے دن دفاعی چیمپئن واپڈا اور کوئٹہ ،آرمی اور پشاور ، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔