
انڈیاناپولس(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کی پولو ٹیم نے بھارت کو لگاتار دوسری مرتبہ شکست دے کر ورلڈ پولو چیمپیئن
شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستانی پولو ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لیے زون ای سے کوالیفائی کیا ہے ۔ جہاں بارہویں ورلڈ پولو چیمپئین شپ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہو گی۔
پاکستان نے یہ کارنامہ مختصر عرصے میں دوبار بھارت کو شکست دے کر انجام دیا۔انڈیانا پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی جبکہ اس کے بعد ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں چارگول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،جہاں میچ کا اسکور 3-7 رہا۔پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کر رہے ہیں ۔ تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔پاکستانی پولو ٹیم میں منیجر بریگیڈیئر ریٹائرڈ بدرالزمان اور اسسٹنٹ ٹیم منیجر لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد شامل ہیں۔




































