
کراچی (رنگ نواسپورٹس ڈیسک ) ڈسٹرک اسپورٹس آفیسر ملیر سنی پرویز کی کرکٹ سےمحبت اورذاتی دلچسپی پر ملیر اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ کا
انقلابی قدم،تیرہ سے پندرہ سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے کوچ ندیم شاد کی زیر نگرانی اسپورٹس ونٹرکیمپ کا انعقاد کیا گیا، بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت،ڈسٹرک اسپورٹس آفیسر سنی پرویز کی خاص ہدایات پر ملیر اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاک اسٹار کرکٹ گراونڈ میں 23 دسمبر سے 30 دسمبر تک تیرہ سے پندرہ سال تک کی عمر کےبچوں کے لیے فری اسپورٹس ونٹر کمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ ڈائریکٹر ارسلان فرزند اور کوچ ندیم شاد کی زیر نگرانی بچوں کی بنیادی کرکٹ تیکنیک پرکام کیا گیا اور جدید کرکٹ کے بارے میں بچوں میں آگاہی پیدا کی گئی۔
کیمپ کے آخری روز سنی پرویز نے کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر سنی پرویز کا کہنا تھا کہ ملیر اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ مستقبل میں بھی بچوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتا رہےگا اور گراس روٹ پر ایسے مواقع پیدا کرے گا تا کہ بچے بلامعاوضہ اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے ٹیلنٹ کا باعث بن سکیں۔
اس موقع پر کیمپ ڈائریکٹر ارسلان فرزند، زون نائب صدر ایس ایم عاصم نے ڈسٹرک اسپورٹس آفیسرسنی پرویز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملیر اسپورٹس اور یوتھ ڈپارٹمنٹ کا یہ قدم یقینا گراس روٹ پر بچوں کے لیے انتہائی حوصلہ افزاء ھے اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیےملیر اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




































