
کراچی ( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )سہ فریقی سیریز اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے ہرا کر فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا۔
جنوبی افریقہ کا تین سو تریپن رنز کا ہدف پاکستان نے صرف چار وکٹ کے نقصان پر اننچاسویں اوور میں حاصل کیا ۔قومی ٹیم نے ہدف حاصل کرنے کے دوران اکانوے رنز پر تین وکٹ کھودیں ۔ بابر اعظم نے تئیس ، سعود شکیل پندرہ اور فخر زمان اکتالیس رنز بنا ئے اورآؤٹ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان دو سو باسٹھ رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنائی۔کپتان محمد رضوان ،نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔
سلمان علی ایک سو تین گیندوں پر ایک سو چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، کپتان محمد رضوان ایک سو بائیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے پچاس اوورز میں تین سو باون رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ ہینرک ستاسی ، میتھیو تراسی اور ٹیمبا باووما بیاسی رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے
پاکستانی ٹیم کیلئے یہ پہلا موقع ہے جب ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں اس نے تین سو بچاس یا اس سے زائد رنز کا ہدف عبور کیا ہے ۔




































