
کراچی (رنگ نو اسپورٹس ڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیرو تزئین کے بعد افتتاح بھی کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ تختی کی نقاب کشائی کی۔
اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی،اسٹیدیم میں بنائے گئے اسٹیج پر پاکستانی ٹیم کو اسٹیج پر بلایا گیا جہاں میزبان نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی گئی بعد ازاں شاندار لیزر شو اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
اسٹیڈیم میں لگی فلڈ لائٹس نے اپنے رنگ بکھیر ے ،تماشائی ان رنگا رنگ نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ نامور گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی آواز کا جادو جگایاخاتون گلوکارہ بھی ان کے ساتھ تھیں ۔،گلوکار شفقت امانت علی خان بھی سما باندھ دیا۔ اسٹیڈیم میں کراچی کے شہریوں کا داخلہ فری تھا ۔




































