
اسلام آباد : وفاق نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سن دوہزار پچیس کیلئے سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلئے پاک فوج و رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ
کیا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 245 تحت فوج کی تعیناتی کی جائےگی، سیکیورٹی کےلیےرینجرزکی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997کے تحت کی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کےمطا بق وفاقی کابینہ سے پاک فوج و رینجرز تعیناتی کیلئے منظوری حاصل کی گئی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ انیس فروری کوشروع ہوکر نومارچ تک جاری رہے گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی نیشنل اسٹیڈیم ہوگا ۔




































