
لاہور( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم چار فروری سے سہ فریقی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کل دوپہر کے سیشن میں ایل سی سی اے
گراونڈ میں ٹریننگ کرے گی جب کہ پانچ اورچھ فروری کو شام کے سیشنز میں ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان ٹیم کا آٹھ فروری کو سہہ فریقی سیریز کے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن سات فروری کو دوپہر میں ہو گا ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ فروری کو صبح اور جنوبی افریقہ کی ٹیم سات فروری کو لاہور پہنچے گی۔چیمپینز ٹرافی کا کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ قذافی اسٹیڈم لاہور میں آٹھ فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز آٹھ سےچودہ فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی، جہاں نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمید کہنے کے لیے تیار ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں دس فروری کو ڈے میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ طے ہے اور بارہ فروری کو ڈئے نائٹ میچ پاکستان او ر جنوبی افریقہ کے مابین شہر قائد میں ہو گا۔




































