
لاہور(رنگ نواسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں قومی اسکواڈ میں شامل نہ کیےجانے پر قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے اپنا پیغام جاری کیا
ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا ہےپاکستانی اوپنر نے کہا ہے کہ نتیجہ میری توقع کےمطابق نہیں،مگر سفر ابھی ختم نہیں ہوا ۔یہی زندگی ہے۔

امام الحق نے لکھا کہ سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھنا اور خود کو مضبوط بنانا ہے۔اوپنر امام الحق نے یہ بھی لکھا کہ سب سے اہم صبر اور اللہ پر بھروسہ ہے۔




































