
ڈونیڈن(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا ۔
ڈونیڈن میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سےہرادیا ۔نیوزی لینڈ کےاوپننگ بیٹر ٹم سیفرٹ پنتالیس رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔ فن الین نے اڑتیس مارک چیمپمن ایک، ڈیرل مچل چودہ اورجیمس نشم نے پانچ رنزبنائے ، وکٹ کیپر بیٹر مچل ہیے اکیس اور کپتان مائیکل بریسول پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے136 رنز کا ہدف دیا تھا ۔
حارث رؤف نے دو،محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو نو وکٹ سے شکست کھانا پڑی تھی ،اب نیوزی لینڈ کو دو صفر سے سیریز میں برتری حاصل ہوگئی۔




































