
لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستانی اولمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا ایشین چیمئین بننے کے بعد پاکستان آمد پر لاہو ر ایئر پورٹ پر شانداراستقبال کیا گیا
،اس موقع پر ان پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،ارشد ندیم کے والدین بھی موجود تھے ۔
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے ارشد ندیم کا استقبال کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم رول ماڈل ہیں۔
ارشد ندیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور میڈیا کا شکر گزار ہوں۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 50 سال بعد ہمارا گولڈ میڈل آیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس میں بھی ملک کا نام روشن کروں۔
ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہونی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو مواقع ملیں۔پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔




































