
ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کےٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے بنگلادیش دورہ کیلئے بی سی بی نے ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا ہے،ذرائع کے مطابق بنگلادیش
کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ۔شیڈول کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی ،جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گیے ہیں۔یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے دوران پی سی بی اور بی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران نے سیریز پر اتفاق کیا تھا۔بنگلادیش کے دورہ کے بعد پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکا میں شروع ہو گی۔پاکستانی ٹیم اپنے دورہ میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔





































