
کینبرا( ویب ڈیسک )آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے ۔ گلین میکسویل آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر
فوکس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔گلین میکسویل نے ایک سو اننچاس ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ۔
اننگز کے لحاظ سے ان کی یادگار اننگز میں سال دوہزار تئیس میں بھارت کے مقام واکھندے میں کھیلا گیا ورلڈ کپ تھا۔ورلڈ کپ میں گلین میکسویل افغانستان کے خلاف میچ میںایک سو اٹھائیس گیندوں میں اکیس چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے دو سو ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے ۔




































