
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں
آئی سی سی ہال آف فیم میںا شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ثناء میر نے اپنی شاندار کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ انہوں نے بطور کپتان ثناء میر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوانوں کے لیے ایک مثالی شخصیت ہیں۔
شہباز شریف نے اس تاریخی اعزاز کو پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے ایک فخر کا لمحہ قرار دیا اور ثناء میر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔




































