
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ال
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ بے بسی کے عالم میں آخری وقت تک کسی مدد کے منتظر رہے، مگر افسوس کہ کوئی ان کی جان نہ بچا سکا۔
انہوں نے لکھا کہ ان متاثرہ افراد کو شاید یہ اندازہ نہیں تھا کہ جن پر ان کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، اُن کی ترجیحات کچھ اور ہی نکلیں۔




































