
ڈھاکا ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بنگلادیش کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کی گئی، جس میں دونوں
ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔
یہ تقریب ڈھاکا کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں ٹرافی میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔ یاد رہے کہ سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جب دونوں ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔




































