
'ویلز ( اسپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے
گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست کو لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہو گی، جس کے پوائنٹس دونوں ٹیموں کے عالمی رینکنگ پر اثرانداز ہوں گے۔




































