![]()
کراچی ( رنگ نواسپورٹس ڈیسک) بی ٹی کے تائیکوانڈو اکیڈمی بحریہ ٹائون میں تائیکوانڈو بیلٹ ٹیسٹ کاشاندارانعقاد کیاگیا،جس میں 25 طلباء و طالبات نے مختلف رنگوں کی بیلٹس کے لیے کامیابی سے امتحان
دیا۔اس موقع پر کراچی کے مختلف برانچز سے ماہر انسٹرکٹرز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جن میں فصیح الدین، راحیل اختر،جمال، اویس، ماہا، انابیہ ، ازمان کامران شامل تھے، جنہوں نے بچوں کی مہارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی تائیکوانڈو کراچی کے صدر محمّد فراز عثمان اورمعروف سینئر بلیک بیلٹ موعظم بھائی تھے، جنہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء میں بیلٹس، سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں اور بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔یہ ٹیسٹ کامران قریشی اور منیزہ اکرم کی جانب سےمنعقد کیا گیا، جن کی انتھک محنت اور نظم و ضبط کےباعث یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ہم خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں والدین کا، جنہوں نے اپنے بچوں کو نہ صرف اس صحت مند کھیل میں شریک کیا بلکہ ان کی مسلسل حوصلہ افزائی سے اُن کا اعتماد اور مہارت مزید نکھرے گی ۔
بحریہ ٹاؤن مینجمنٹ کی جانب سے تعاون اور سہولیات فراہم کرنا قابلِ ستائش ہے، جن کےبغیر اس طرح کی تقریبات ممکن نہ ہوتیں۔اس موقع پر بی ٹی کے اکیڈمی کی ڈیڈیکیٹڈ بلیک بیلٹ کھلاڑی وریشہ ذوالفقار کو بھی خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے حالیہ "تیراک انٹرنیشنل اوپن چیمپئن شپ" بینکاک میں پاکستان کے لیے برونز میڈل حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔یہ بیلٹ ٹیسٹ بچوں کی تکنیکی ترقی کا ایک اہم سنگِ میل تھا، جو مستقبل میں ان کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔




































