
کراچی (رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )ٹیم تائیکوانڈو کراچی-پاکستان نے بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ گیارہویں "تراک انٹرنیشنل تائیکوانڈو ٹورنامنٹ 2025" میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 تمغے
حاصل کیے، جن میں 4 سلور اور 6 برانز میڈلز شامل ہیں۔ٹیم کی قیادت ہیڈ آف ٹیم محمد فراز عثمان نے کی جبکہ فصیح الدین ٹیم کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ تھے۔
احمدگروپ پومسے میں سلور میڈل، انفرادی پومسے، مکس پیئر پومسے اور کیوروگی میں برانز میڈلز (کل: 1 سلور، 3 برانز) ماریا نےگروپ پومسے اور کیوروگی میں سلور میڈل (کل: 2 سلور)۔ انہوں نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو 4-1 اور 2-0 سے شکست دی۔مائرہ گروپ پومسے میں سلور، انفرادی اور مکس پیئر پومسے میں برانز 1 سلور، 2 برانز)وارشہ ذوالفقار کیوروگی U/17 اوپن ویٹ کیٹیگری میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ 4 سلور، 6 برانز کے ساتھ ٹوٹل 10تمغے حاصل کئے ۔ٹیم کو مثالی نظم و ضبط اور رویے پر خصوصی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جو کوچ فصیح الدین نے وصول کیا۔
21 ممالک کی شرکت میں ٹیم تائیکوانڈو کراچی-پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ٹرافی محمد فراز عثمان اور فصیح الدین نے مشترکہ طور پر وصول کی۔محمد فراز عثمان نے کھلاڑیوں، کوچ اور ٹیم مینیجر ایس ایم عدنان کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر ڈالڈا فوڈز لمیٹڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیم کی کامیابی میں ان کے تعاون کا کلیدی کردار ہے۔ٹیم کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر سیکڑوں افراد نے شاندار استقبال کیا۔ ان میں نجيب اشرف خان و اہل خانہ، لیفٹیننٹ کمانڈر ذوالفقار صاحب و اہل خانہ، محمد فراز عثمان کا خاندان، ڈی ایم ٹی کے کے صدر محمد طلحہ خان، تمام کھلاڑیوں کے خاندان، اور جناب ریاض احمد (نمائندہ صدر سندھ تائیکوانڈو، کامران قمر) شامل تھے۔ صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قمر کی ٹیم اور کوچ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی کہا کہ ٹیم نے تھائی لینڈ میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔ ہمیں فخر ہے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ۔




































