
کراچی ( نمائندہ رنگ نو) ابن انشاءگورنمنٹ بوائزاینڈ گرلزانگلش میڈیم پرائمری اسکول بلاک 16 فیڈرل بی ایریا کراچی کی بوائز ٹیم نے نویں
اسٹوڈنٹ اولمپک ہاکی گیمز 2025میں تیسری پوزیش حاصل کرلی ،جیت کی خوشی میں اسکول کی جیتنے والی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں انعامات کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں اسکول کے تمام بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل محترمہ تہمینہ اور اسپورٹس کے استاد محمد فیصل نے اسکول کے اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی" پاک فلیگ ہاکی کلب" ،الفلاح ہاکی کلب کے آرگنائزر اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ایچ اے کےایکزیکٹو ممبر ڈاکٹر ثمر اسلام مہدی تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکول کی پرنسپل محترمہ تہمینہ اور اساتذہ کرام کا قومی کھیل کے فروغ کیلئے اہم قدم ہے ،بچوں اور نوجوانوں میں ہاکی کے کھیل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ،پرنسپل اور اساتذہ نے جس محنت اور لگن سے بچوں کی تربیت کی اور وقت دیا وہ قابل قدر ہے ۔

ڈاکٹر ثمر اسلام مہدی نے گراس روٹ لیول پر ا ن کی قومی کھیل ہاکی کیلئےکوششوں اورسنجیدہ فکرپرپاکستانی قوم پی ایچ ایف اور کے ایچ اےکی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ان کی ان کوششوں میں اپنے کلبز اور کے ایچ اے کی طرف سے بھر پور مدد اور حوصلہ افزائی کی یقین دہانی کروائی۔
تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمراسلام مہدی اور پرنسپل محترمی تہمینہ نےکامیاب ٹیم کے ارکان میں میڈلز ،سرٹیفکیٹس اورانعامات تقسیم کیے ۔




































