
کولمبو ( اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث مکمل نہ
ہو سکا۔
میچ بارش کے سبب متعدد بار رکاوٹ کا شکار ہوا۔ پہلے اسے 46 اوورز اور بعد میں مزید کمی کے بعد 36 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں 25 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔
تاہم بارش دوبارہ شروع ہونے کے بعد کھیل بحال نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔





































