
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے افتتاحی میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
کرتے ہوئے عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی قومی شاہینز نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا۔
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بیٹرز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کر دیا۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 54 گیندوں پر 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 96 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ اوپنر محمد نسیم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر خان نے 26 اور محمد فائق نے 19 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان عرفان خان نے 44 رنز کی بھرپور اننگز کھیلی جبکہ سعد مسعود بھی 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اودہرا اور وسیم علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان شاہینز کی اس فتح نے ٹیم کا مورال مزید بلند کر دیا ہے، اور اب شائقین کو اگلے میچز میں بھی بہترین کارکردگی کی امید ہے۔





































