
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)تین رکنی قومی جوڈو ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے 27 جولائی کو برطانیہ روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو
فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو کاایونٹ 2 سے 3اگست تک برمنگھم میں کھیلاجائیگاجس کے لئے ایک کھلاڑی قیصرخان اور ٹیم منیجر میجرا فیصل بٹ 27جولائی کو پاکستان سے برمنگھم کے لئے روانہ ہوں گے جبکہ شاہ حسین شاہ جاپان سے جاکر ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ قیصر خان ایرانی کوچ سجاد کاظمی کی زیر نگرانی ایبٹ آباد میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فیڈریشن نے بھی اس ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامن ویلتھ گیمز میں شاہ حسین شاہ اور قیصر خان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی سے 8اگست تک منعقد ہوں گے۔





































