
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹرعمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کرکے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔
پی سی بی نے عمر اکمل کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کی سربراہی میں ڈسپلنری پینل تشکیل دیا تھا۔ پیر کو کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی جس میں چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی فضل میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی۔




































