
لاہور( رنگ نو اسپورٹس )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان نے بنگلہ
دیش کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ۔شعیب ملک نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58رنز اسکور کیے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 141رنز اسکو ر کیے ،پاکستانی ٹیم نے آغاز پراپنے مایوس کن کارکردگی دکھائی،پہلے ہی اوور کی دوسری بال پر کپتان شفیع الاسلام کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ تاہم بعد میں ٹیم 19اوورزاور3گیندوں پر 142رنز اسکور کر کے ْ فتح یاب ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم کی جانب سے محمد نعیم نے 43اورتمیم اقبال نے 39رنز بنا کر اپنی ٹیم میں سب سے نمایاں اسکو ر کیے،پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 58رنز اسکو رکیے اور سب سے نمایاں رہے ،انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔




































