
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں
پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی-
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور احسان علی صفر کی خفت سے دوچار ہوگئے، بابراعظم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کے لیے 131 رنز جوڑ کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کروادیا،
محمد حفیظ67 اور بابر اعظم66 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے-پاکستان نے 137 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلےا۔





































