
لاہور( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5کی افتتاحی تقریب بری طرح ناکام رہی جس پر سوشل میڈ یا صارفین نے خوب تنقید
کی۔افتتاحی تقریب کے اناونسر احمد گوڈیل کی کارکردگی پر بھی لوگوں نے خوب تنقید کی۔
احمد گوڈیل نے ناقدین سے کہا تھا کہ ”میری غلطی کیا ہے ،میں اپنی جاب کر رہا تھا ،اس سب میں میری ماں بہن کا کیا قصور ہے ،انہیں تو بخش دیں ،میں نے کیا غلطی کی ،ہم نے افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں بہت محنت کی ۔
انہوں نے کہا کہ کیا میں نے اسٹیج پر بدتمیزی کی ،کوئی گالی دی ؟،میرا فون فلائٹ موڈ پر ہے ،فیس بک پر میران نمبر لیک کردیا گیا ،مجھے اتنی کالز آئیں“۔اناونسر احمد گوڈیل کو ناقص کارکردگی پر فارغ کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں معاہدے کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔





































