کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )ایچ بی ایل پی ایس ایل آٹھ کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے 157 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں پورا کر لیا۔
رحمان اللّٰہ گرباز پ نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ریسی ونڈر ڈسن نے 42 اور آصف علی نے 29 رنز بنائے۔ زلمی کے عثمان قادر، ارشد اقبال اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل لی۔
باابر اعظم نے 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی ،محمد حارث نے40 رنز بنائے۔ داسن شناکا 11 رنز بنا سکے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 3 وکٹیں لیں جبکہ رومان رئیس، شاداب خان، فہیم اشرف اور مبصر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔