
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں بتایا کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے،کراچی کنگز کی کپتانی پہلے عماد وسیم کے ہاتھوں میں تھی اور ان ہی کی قیادت میں کراچی کنگز نے 2020 میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ قیادت ملنے کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئندہ سیزن میں بھی بہترین کھیل پیش کریں۔





































