
نیٹ نیوز:ہالینڈ کی بڑی مسلمان مخالف انتہا پسند جماعت کےسابق رکن نےاسلام قبول کرلیا۔
دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جورام وین کلیورن کا تعلق اسی انتہا پسند مسلم مخالف جماعت سے تھا جس کے سربراہ گیرٹ ویلڈرز نےگستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔
یورپی نیوز ایجنسی 'پولیٹیکو' کی رپورٹ کے مطابق ڈچ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے جورام وین کلیورن نے کہا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے جب ان پر اسلام کی حقانیت آشکار ہوئی اور ان کا دل بدل گیا۔
جورام وین کلیورن 2010 سے 2014 تک اسلام مخالف فریڈم پارٹی (پی وی وی) کے رکن پارلیمنٹ رہے۔
تاہم 2014 میں انہوں نے اس وقت پارٹی چھوڑ دی تھی جب ایک ریلی کے دوران گیرٹ ویلڈرز نے اپنے حامیوں سے یہ سوال کیا کہ 'وہ نیدر لینڈز میں کم مراکشی دیکھنا چاہتے ہیں یا زیادہ'، جس پر ہجوم نے 'کم، کم، کم' کے نعرے لگائے تھے




































