
کراچی(رنگِ نوڈاٹ کام )وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نےاسکول جانے والےتمام بچوں کیلئےپولیو ویکسین لازمی قرار دیتےہوئے کہاہےکہ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن سےانکارکرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی صدارت میں پولیو کےخاتمےکےحوالے سے ٹاسک فورس کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیرصحت عذراپیچوہو،چیف سیکرٹری سندھ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سندھ سمیت سیکرٹریز تعلیم، خزانہ، صحت اور ڈپٹی کمشنرزشریک ہوئے۔
دوران بریفنگ وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ سندھ میں 2018 میں ایک پولیو کیس کراچی سے ظاہرہواجبکہ2019 میں کوئی کیس سامنےنہیں آیا۔ماحولیاتی نمونے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک پولیو وائرس کراچی کےعلاقے سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ، محمد خان کالونی، اورنگی نالہ اورہجرت کالونی میں موجود ہے۔
دیہی علاقوں میں پولیووائرس نیوسکھرکےعلاقے میں پایاگیا۔پولیو ویکسین85 فیصدٹارگیٹڈبچوں کودی گئی ہے،جنوری تک 88472 بچے پولیو ویکسین کیلئے گھروں پر موجود نہیں تھے جبکہ 86863 بچوں کے والدین نے ویکسین لینے سےانکارکیا۔
وزیراعلی مرادعلی شاہ نے چیف سیکرٹری کوپولیومہم اوراس کےوائرس کے خاتمے کے حوالے سے ہفتہ واررپورٹ لینےاورنئےبھرتی کئےگئے1733ویکسینیٹرزکافوری تربیت کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول جانے والے تمام بچوں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دیتے ہوئے کہا بچوں کو پولیو ویکسین کرانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔




































