اسلام آباد(ویب ڈیسک )عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کا 1.1 ارب ڈالر قرض روکنے کی وزارت خزانہ نے تصدیق کردی ہے ۔
سیکرٹری خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعلقہ اقدامات نہ کرنے پر قرض روکا گیا ہے،قرضہ موخر نہیں ہوا حکومت قرض کے حصول کیلئے اقدامات کررہی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے کچھ مطالبات تھے جن کا تعلق صوبوں سے ہے۔ہماری طرف سے تمام کام مکمل ہے لیکن عالمی بینک کے وکلا کے مطابق کچھ دستاویز کم ہیں۔ حکومت صوبوں سے اس حوالے سے درکار ڈیٹا مانگ رہی ہے۔