
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی 14پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے گزشتہ ہفتے کی گئی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جس کے باعث صارفین پر سالانہ 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
خیال رہے کہ 21نومبر کو نیپرا نے بجلی ایک روپے 82پیسے مہنگی کی تھی اور یہ اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔




































