
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر18.105 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے
مطابق اس وقت سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم11.989 ارب ڈالرہے،اسی طرح کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے 6.115 ارب ڈالرہے۔
بیس مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 690 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق حکومت کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 391 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی، اسی طرح دیگر حکومتی ادائیگیاں بھی کی گئی جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی آئی۔




































