
کوئٹہ(ویب ڈیسک)ایران سے ٹماٹر کی بڑی کھیپ کوئٹہ پہنچ گئی،مگرنرخ تاحال آسمانوں پر ہیں۔
ایران سے رواں ماہ کے دوران ٹماٹر کے369کنٹینرزکوئٹہ پہنچے ہیں,اب تک 7 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد ٹماٹر درآمدکیاگیاہےمگر اس کے باوجود کوئٹہ کے ٹماٹر کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں۔
اس وقت ٹماٹر 250سے 300روپے فی کلو تک ٹماٹربیچا جارہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں ٹماٹر خریدنا ان کے بس میں نہیں ہے۔حکومت مہنگا ئی کا نوٹس لے۔




































