
کراچی( رنگ نو تجارت )عالمی اورمقامی سطح پرسونےکی قیمتوں میں منگل کونمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس
سونا 69 ڈالر مہنگاہوکر 4 ہزار 140 ڈالرکی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 24 قیراط سونافی تولہ 6 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کا ہو گیا جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 916 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہوگئی ہے۔



































