
کراچی (رنگِ نوڈاٹ کام )وزیراعلیٰ اوراسپیکرسندھ اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ اورمراعات برابرہیں جبکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہ مشیروں سےکم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپےہے،جبکہ انہیں ہاؤس رینٹ کےماہانہ 70 ہزارروپےاورہاؤس مینٹینس الاؤنس کے بھی 70ہزارروپےدئیےجاتےہیں۔صوبائی وزراکوماہانہ ہاؤس رینٹ کی مدمیں 55ہزارروپے،50ہزارروپےہاؤس مینٹینس الاؤنس اور500لیٹرپٹرول ملتاہے۔
اراکین اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 50 ہزارروپےہےاورانہیں ہاؤس رینٹ سمیت دیگر ماہانہ الاؤنسزکی مد میں ایک لاکھ روپے کی رقم دی جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ کےمشیروں کی ماہانہ تنخواہ 70ہزارروپے ہے،جبکہ ماہانہ الاؤنسزمیں 45 ہزارروپےہاؤس رینٹ، 30ہزارروپےہاس مینٹیننس الانس، 20ہزار روپے یوٹیلٹی الانس ادا کیے جاتے ہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ ماہانہ ہاس رینٹ 70 ہزار روپے اور ہاس مینٹیننس الانس کی مد میں بھی 70 ہزار روپے ملتے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ماہانہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہے، انہیں ماہانہ 55 ہزار روپے ہاس رینٹ اور دیگر مراعات ملتی ہیں۔





































