
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے افطار کی دعوت دی ہے.
،بلاول بھٹو زرداری نے انہیں افطار کی دعوت ٹیلی فون پر دی ۔
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن ،اسفند یارولی سے بھی رابطہ کیا اورانہیں افطار کی دعوت دی ،ذرائع کے مطا بق بلاول نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق ،محمود اچکزئی و دیگر رہنما و ں کو بھی افطار کی دعوت دی ہے۔ مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی دعوت قبول کر لی ہے۔




































