
اسلام آباد (ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی
کی خواہش پوری کردی ہے شاہد خاقان عباسی خود کہتے رہے، جس نے گرفتارکرنا ہے کرلے۔
شاہد خاقان عباسی نے کوئی ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں کرائی تھی، قانون کی عملداری سے ان کے چہرے زرد ہوجاتے ہیں، شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کے چہرے کارنگ بتارہاہے کہ قانون اپنا رنگ دکھا رہا ہے ۔یہ آج یہ دھڑی اور دھیلے کی بات کررہے لیکن ان کی دھڑی سے مطلب کھرب اور دھیلے سے مطلب ارب ہے،
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان نے تو نواز شریف کاساتھ دینے کا وعدہ کیاتھا،اتنی جلدی گھبراگئے؟ قانون کی عملداری جب رنگ پکڑتی ہے تو ان کے چہرے زرد ہوجاتے ہیں۔ جوشخص نیب کا ملزم ہو وہ ضمانت کراتا ہے یا قانونی چارہ جوئی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بےگناہی کے ثبوت دینے کا فورم عدالتیں ہیں وہاں بےگناہی کے ثبوت دینے چاہیے۔ شہباز شریف میڈیا کے بجائے اپنی صفائی عدالتوں میں دیں، ن لیگ حکومت کو نیب کے عمل میں گھسیٹ رہی ہے
فردوس عاشق اعوان حکومت کا وزیربلدیات نیب کے ہاتھوں گرفتارہوئے او قانونی پراسس کے بعد رہا ہوئے۔ وزیر جنگلات بھی گرفتار ہوا اور اس وقت نیب کی حراست میں ہیں، ن لیگ کے دور میں کوئی ایک مثال بتا دیں جس میں وزیر گرفتار ہوا ہو، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے قبل ازگرفتاری ضمانت نہیں کروائی۔ نیب کے بلاوے اور گرفتاری میں فرق ہوتا ہے۔ وزیراعظم کا اتنا جرم ہے کہ انہوں نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا۔ ادارے آزاد ہیں اور شفاف انداز میں کام کررہے ہیں۔





































