
بلوچستان حکومت نےآزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ کر لیا،وزیر داخلہ بلوچیستان میرضیا لانگو کا کہنا ہے کہ
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے مارچ کی اجازت نہیں ہوگی۔
میر ضیا لانگو نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کا سب کو علم ہے کہ یہاں د شمن ملک کی طرف سے ایسے حالات ہو گـےء کہ وہ ایسے موقع کی تلاش میں ھے۔
صوبائ وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ سکتے ہیں،دشمن ھمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے،آزادی مارچ کی شکل میں موقع نہیں دینا چاہیے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن یہ مناسب وقت نہیں،سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے جے یو آئ کو مارچ کی اجازت نہیں ہوگی۔




































