
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپا رٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری
اور میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔
سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر پرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کیا عمران خان کا کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے بیان کا مطلب آصف زرداری اور میاں نوازشریف کی زندگیوں سے کھیلنا تھا۔چیئرمین نیب بھی بری الذمہ نہیں ہوں گے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے۔ آصف زرداری اور میاں نواز شریف احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔ میں دعاگو ہوں کہ خدا میاں نواز شریف کو جلد مکمل صحت یابی دے۔
انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن راہنماوں کو صرف سیاسی انتقام کیلئے اذیتیں دی جارہی ہیں۔آصف زرداری اور نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں، انسانیت کی باتیں کرنے والے عمران خان کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔




































