
حب (ویب ڈیسک )بحیرہ عرب سے اُٹھنے والا سمندری طوفان سپر سائیکلون کیار کے اثرات
بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی اور ڈام میں نمودار ہوئے سمندرمیں اٹھنے والے بلند لہروں سے علاقے لوگوں خوف وہراس پھیل گیا سمندری پانی آبادی میں داخل ہوگیا ۔
گوٹھ عبداللہ ڈگارزئی کا کازوے سمندری لہروں کی نذر ہوگیا گوٹھ کا گڈانی سے زمینی رابطہ منقطع جبکہ گڈانی شہر اور آبادی کو ملانے والا کازوے بھی ٹوٹ گیا دوسری جانب سمندری پا نی آبادی میں داخل ہونے سے گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا جبکہ ڈام بندر میں بھی سمندرکا پانی ڈام شہر سمیت ارد گرد کی آبادی میں داخل ہوگیا ماہی گیروں نے سمندری طوفان کے پیش نظر اپنی کشتیاں ساحل سمندر میں کھڑے کردئیے ہے۔




































