
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف کے کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا ۔
سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزات داخلہ کی طرف سے خصوصی عدالت کا فیصلہ رکوانے کیلئے دائر درخواست منظور کرلی ۔
اس موقع پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف کے وکیل کو روسٹرم پر بلانے کے بجائے انہیں نشست پر بیٹھے کا کہا۔درخواست پر دلائل سننے کے بعد عدالتی کارروائی کا وقفہ ہوا جس کے بعدججز نے واپس آکر کردوبارہ سماعت شروع کی اوراس درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کو کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا اورریمارکس دیئے کہ اس کیس میں پرویز مشرف کو بھی سنا جائے ۔
یاد رہے کہ سنگین غداری کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت نے 28نومبر بروز جمعرات سنا نا تھا ۔




































