
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وزیر اعظم عمر ان خان سے وزیر کشمیر امو ر علی امین گنڈا پو ر نے ملا قات کی
جس میں ملکی سیاست سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقیا تی کا موں پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ وزیر اعظم ہا ﺅس میں وزیرکشمیر امو ر علی امین گنڈا پو ر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملا قات کی ۔ملا قات میںعلی امین گنڈا پو ر نے وزیر اعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقیا تی کامو ں پر بریفنگ دی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقیا تی کا موں پر اظہا ر اطمینا ن کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔حکومت جا ری تمام منصوبو ں کو جلد ازجلد مکمل کر ے گی۔




































