
لاہور (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران
صاحب سرحدوں پر کورونا کی ٹیسٹنگ، سکریننگ کا بندوبست کر نہیں سکے اور سیاست پر زور ہے، وہ سرحدوں پر کورونا کی ٹیسٹنگ، سکریننگ کا بندوبست کر نہیں سکے اور سیاست پر زور ہے،عمران صاحب تفتان سرحد پر زائرین کے ساتھ جو بھیڑ بکریوں والا سلوک ہوا اس کا جواب دیں،عمران صاحب اپنی بدترین ناکامیوں کا ملبہ نوازشریف اور شہبازشریف پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سرحدوں پر کورونا کی ٹیسٹنگ، سکریننگ کا بندوبست کر نہیں سکے اور سیاست پر زور ہے۔عمران صاحب تفتان سرحد پر زائرین کے ساتھ جو بھیڑ بکریوں والا سلوک ہوا اس کا جواب دیں۔عمران صاحب اپنی بدترین ناکامیوں کا ملبہ نوازشریف اور شہبازشریف پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب نوازشریف اور شہبازشریف کے بنائے ہسپتالوں اور منصوبوں پر آپ اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نوازشریف، شہبازشریف کے ہر ڈسٹرکٹ اور شہر میں بنائے ہوئے ہسپتال آپ سے مینج نہیں ہو رہے۔عمران صاحب جب تک آپ کے دماغ سے سیاسی انتقام کا وائرس نہیں نکلے گا آپ کروانا وائرس کا مقابلہ کیسے کریں گے۔قوم کورونا، کورونا کررہی ہے، آپ کا رونا ہی ختم نہیں ہورہا۔





































